0

سوات اور گردونواح میں ایک ہی دن میں 2 مرتبہ زلزلہ کے جھٹکے

سوات (مانند نیوز ڈیسک)سوات اور گردونواح میں ایک ہی دن میں 2 مرتبہ زلزلہ کے جھٹکے،5.6شدت کے شدید نوعیت کے زلزلہ سے در ودیوار لرز گئے، گزشتہ روز سوات اور گردونواح میں ہونے والے زلزلہ سے ابتدائی طورپر کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی، پہلا زلزلہ دن 10 بج کر 26 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.2، گہرائی15 کلو میٹر زیر زمین تھی اور اس کا مرکز سوات سے ملحقہ ضلع شانگلہ کا علاقہ بشام تھا،دوسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے عصر4 بج کر 30 منٹ پر محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.6 گہرائی 190کلو میٹر زیر زمین تھی اور اس کا مرکز چترال کا علاقہ تھا، زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارات سے کھلے مقامات پر نکل آئے،سوات اورگردونواح میں ایک ہی دن دو مرتبہ زلزلہ سے علاقے کے لوگ شدید خوف وہراس کا شکا ررہے تاہم ابتدائی طورپر زلزلہ سے کسی قسم کے نقصان کا اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے۔   

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں