ہنگو (مانند نیوز) ملک کے دیگر شہروں کی طرح ہنگو میں بھی واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی جانب سے نجکاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ہائیڈرو یونین ہنگو کے ڈویژنل چیئرمین جاوید حسین،سیکر ٹری فرخ سیر اور دیگر مقامی قائدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت فل فور واپڈا سے ریٹائرڈ اہلکاروں کے بچوں کو ایپلائی سنز میں 5 سکیل تک بغیر ٹیسٹ اور لوکل سطح پر بھرتی کرائیں انہوں نے کہا کہ محکمہ میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت منظور نہیں اور حکومت منہگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کریں۔ اس موقع پر ہائیڈرو یونین کے ڈویژنل چیئرمین جاوید حسین ،سیکرٹری فرخ سیر کا کہنا تھا کہ واپڈا ایک منافع بخش ادارہ ہے موجودہ حکومت اس کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے حکومت مزدور دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے انہوں نے کہا محکمہ میں ملازمین کی کمی کی وجہ سے کام میں مشکلات درپیش ہےحکومت نئے اہلکاروں کی بھرتی میں تاخیر سے کام لے رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی ایما پر نجکاری نہیں ہونے دیں گے اور حکومت اپنا فیصلہ فل فور واپس لیا جاۓ۔بصورت دیگر اپنے مرکزی قائدین کی کال پر احتجاج کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گے اس موقع پر ہائیڈرو یونین کے ورکرز وائس چیئرمین عثمان علی ،چیئرمین استرزئی برکت حسین،فیاض جائینٹ سکرٹری ،وائس چیئرمین ہنگو اسحاق اورکزئی ،نعیم اللہ جائینٹ سکرٹری استر زئی نے نجکاری کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی ۔
