0

ہنگو مشران علاقہ اورSNGPL مول کمپنی سٹاف کیساتھ گرینڈ جرگہ

ہنگو (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر ہنگو رفیق خان مہمند کے صدارت  میں خوشحال کمیٹی۔مشران علاقہ اورSNGPL, مول کمپنی سٹاف کیساتھ گرینڈ جرگہ ڈی سی آفس ہنگو  میں منعقدکیاگیا۔ جس میں ضلع ہنگو کے حقوق کے علمبردار فلاحی تنظیم  خوشحال کمیٹی کےممبران اور مشران علاقہ نے خصوصی شرکت کی اجلاس  میں کمیٹی کےممبران طفیل محمد خان۔ عبدالرفیع, پیر قیوم شاہ, ملک رحمان بنگش,ناظم لعل مرجان, حاجی نواب خان اور کمیٹی کے دیگر ممبران نے بھی بھرپور شرکت کی,اس گرینڈ جرگہ میں تحصیل میئر مفتی عمران محمد, تحصیل میئر عامر غنی نے بھی شرکت کی اس موقع پر دس نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا جو خوشحال کمیٹی کے ممبران نے 28 نومبر کو  ڈی سی ہنگو کو حوالہ کیا تھا اور اسی ایجنڈے کے تحت یہ اجلاس بُلایا گیا تھاجس میں ضلع کے مختلف مسائل کو اُجاگر کیا گیا ہیں۔کمیٹی اور مشران علاقہ کا موقف تھا کہ مول کمپنی سمیت SNGPL اور او جی ڈی سی ایل   جن علاقوں سے پورے پاکستان کو استفادہ حاصل ہورہا ہے ان علاقوں کو صحت و تعلیم سمیت بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔گزشتہ دو عشروں سے ضلع ہنگو سے ماہانہ اربوں روپے کا اٸل اینڈ گیس اور ایل پی جی کی مد میں مول کمپنی کو استفادہ حاصل ہورہا ہے لیکن بدلے میں مقامی ابادی کو دیگر سہولیات تو درکنار گیس کی سہولت سے بھی محروم رکھا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رفیق مہمند نے مول کمپنی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو اٸندہ اجلاس میں دس سالا فنڈ رپورٹ سمیت سہولیات کی فراہمی  پر زور دیا۔اور کمیٹی ممبران و مشران علاقہ کو یقین دہانی کی کہ اس سے پہلے جو محرومیاں تھیں اب اسکا ازالہ کیا جاۓگا۔ان کا کہنا تھا کہ پورے ضلع میں مختلف مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائیگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں