0

دیر بالا میں تھانہ واڑی پولیس کی کامیاب کاروائی

دیر بالا (مانند نیوز)دیر بالا میں تھانہ واڑی پولیس کی کامیاب کاروائی منشیات فروشان 03 کلو چرس اور 175 گرام ائس سمیت گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان کے احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا طارق سہیل مروت پی ایس پی کی براہ راست نگرانی میں پی اے ایس ائی عادل عنایت معہ دیگر نفری پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے بدوران موبائل گشت ڈیوٹی مخبر کے اطلاع پر موٹر کار نمبری AM-1840 کو اشارہ دیکر کھڑی کرنے پر گاڑی میں سوار افراد ڈرائیور سمیت مشکوک جان کر نمبر وار حسب ضابطہ جامہ تلاشی عمل میں لائی دوران تلاشی مسمیان جھان وزیر ولد ممتازساکن حاجی آباد تیمرگرہ کے قبضے سے 15گرام آئس،  ڈرائیور محمد ریاض ولد امیر بادشاہ کے گاڑی کے خفیہ  خانوں سے  چرس 3 کلو گرام، لائق زر خان ولد گل زر خان ساکن  حاجی آباد تیمر گرہ کے قبضے سے20گرام آئس، مکرم شاہ ولد بخت روان ساکن کس داروڑہ کے قبضے سے 15گرام آئس، فتح اللہ عرف فتو ولد محمد اللہ ساکن واڑی پائین کے قبضے سے 125گرام آئیس  یعنی کل 03 کلو چرس اور 175 گرام آئس برآمد کرکے ملزمان کیخلاف تھانہ واڑی میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں