0

محکمہ لائیوسٹا ک خیبرکے زیراہتمام مال مویشیوں کے حوالے سے   ”پبلک ڈے“کا انعقاد

جمرود(نمائندہ مانند )ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے محکمہ لائیوسٹا ک خیبرکے زیراہتمام مال مویشیوں کے حوالے سے   ”پبلک ڈے“کا انعقاد۔ضلع خیبرتحصیل جمرودمیں ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے محکمہ لائیوسٹاک خیبرکے زیراہتمام مال مویشی کے حوالے سے عوام آگاہی پر ”پبلک ڈے“ کا انعقادکیا گیا۔اس موقع پر محکمہ لائیوسٹاک خیبرکے ڈائریکٹرخورشیدخان، متعلقہ محکمہ کاسٹاف اور علاقائی مشران وغیرہ موجود تھے انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا گیا کہ محکمہ لائیوسٹاک نے خیبرکے مختلف جگہوں پر پائنٹس بنائے ہیں جہاں پر ہمارا سٹاف موجود رہتا ہیں اور ان پائنٹس پر ضلع خیبر کو انٹر ہونے والی مال مویشیوں کی ویکسین کی جاتی ہیں تاکہ ان کے ذریعے کوئی خطرناک بیماریاں یہاں کی مال مویشیوں میں منتقل نہ ہوجائے۔عوام یہاں سے صرف دس روپے پرچی پر اپنے مال مویشیوں کا علاج کرسکتے ہیں کسی علاقے میں وبائی بیماریا ں پھیل جائے یا عام بیمارمال مویشی کی تعداد زیادہ ہو تو ہمارے ساتھ فوری رابطہ کریں تاکہ وہاں پر فری میڈیکل کیمپ لگا کران کی مال مویشیوں علاج فوری طورپر ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ پہلے لوگ عام گائے پالتے ہیں مگراب محکمہ لائیوسٹاک خیبر کے تعاون سے اب کافی لوگوں میں اچھی نسل کی گائے پالنے کا رجحان بڑھ گیا ہے جس سے اب وہ کئی لیٹرز دودھ حاصل کرکے کافی کمائی حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا محکمہ لائیوسٹاک خیبرکے پاس ڈائیگناسٹک لیبارٹری ہے جہاں پر مال مویشیوں کی بیماریوں کے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں اس کے علاوہ یہاں پر دودھ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھی ہے جس میں تین مینٹس میں پتا لگایا سکتا ہے کہ دودھ میں ملاوٹ ہیں یا نہیں اور اس سے ملاوٹ کرنے والوں فوری معلوم کرکے ان کے خلاف کاروائی کرسکتے ہیں۔اخر میں انہوں نے شرکاء کو لائیوسٹاک ہسپتال کے لیبارٹریز، معائنہ کلینک اور مال مویشیوں کے پالنے کی جگہوں کی وزٹ کرائی اور اس حوالے سے تمام تر معلومات فراہم کی جس سے مال مویشی رکھنے والے کافی مستفید ہوسکتے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں