0

نو شہرہ ، پا کستان ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے ملازمین کا واپڈا اور واپڈا فیڈر کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پبی (نمائندہ مانند)نو شہرہ میں پا کستان ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے ملازمین کا واپڈا اور واپڈا فیڈر کی نجکاری کے خلاف اور اپنے دیگر مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ضلع بھر میں تمام دفاتر کی تالا بندی کر دی نو شہرہ سٹی ڈویڑن اور کینٹ ڈویڑن کے پا کستان ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے سینکڑوں ملازمین نے واپڈا اور واپڈا فیڈرز کی نجکاری کے خلاف اور اپنے دیگر مطالبات کے حق میں نو شہرہ سٹی ڈویڑن کے دفتر اور نو شہرہ روڈ پراحتجا جی مظا ہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی واپڈا اہلکاروں نے ڈویڑن بھر کے دفاتر کو تالے لگا کر کام چھوڑ دیا مظا ہرین سے پا کستان ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین نو شہرہ سٹی ڈویڑن کے چیئر مین جان سید خان جنرل سیکر ٹری سہیل پا کستان ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین نو شہرہ کینٹ ڈویڑن کے چیئر مین شیراز خان جنرل سیکر ٹری ازر لا لا گل بادشاہ چیئر مین پبی ون سیف اللہ چیئر مین پبی تھری شفیع اللہ چیئر مین پبی ٹو مصطفی چیئر مین رسا لپور ارشاد اور دیگر قا ئدین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ بغیر پنشن کی بھرتیاں نامنظور ہیں حکومت ہوش کے ناخن لے۔ واپڈا ملازمین کا احتصال بند کرے واپڈا کی اور وپڈا کے فیڈرز کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔حکومت ملک بھر میں واپڈا ملازمین کی کمی فوری پورے کرے انہوں نے کہا کہ حکومت نئے اہلکاروں کی بھرتی میں تاخیر سے کام لے رہی ہے۔ جو عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے سٹاف کی کمی سے صارفین کی شکایات کے ازالے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت عوام پر ظلم کرنا بند کر دے اور واپڈا میں سٹاف کی کمی دور کریں ایک اہلکار پا نچ ملا زمین کا کام کر تا ہے جو ظلم ہے انہوں نے کہا کہ اپنے جا نوں کی قر با نی دینگے لیکن حکو مت کو اپنی عیا شیوں کے لئے واپڈا کی نجکاری نہیں ہو نے دینگے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں