0

ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے چوتھی روز ایوننگ ریویو میٹنگ کا انعقاد

دیر بالا (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے چوتھیروز ایوننگ ریویو میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ پولیو مہم کے چوتھے روز کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی سربراہی میں پولیو ایوننگ ریویو میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ کو پولیو مہم کے چوتھے روز اہداف کے حصول کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ پیش کی۔  میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ شوکت علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلیننگ نصیر خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ناواگء بلال نصیر، تحصیلدار سالارزئی، تحصیلدار ماموند، ڈپٹی ہیلتھ آفیسر باجوڑ سب انسپکٹر باجوڑ پولیس اور دیگر متعلقہ محکمہ صحت کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے چوتھے روز ضلع باجوڑ میں جاری انسداد پولیو مہم کے کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں