0

تاجروں کے حقوق کے لیے آخری دم تک لڑیں گے،ظاہر شاہ

مردان(مانند نیوز )مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور مرکزی تنظیم تاجران صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے کہا کہ تاجروں کے حقوق کیلئے آخری دم تک لڑیں گے،موجودہ سیاسی عدم استحکام کے باعث عام شہری پریشان حال ہے آئے روز اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ سیاستدان اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مردان چیمبر آف کامرس کے صدر و مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے مقامی پیٹرول پمپ کے افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت مستحکم کرنے کیلئے حکومت کو چاہیئے کہ وہ تاجروں کے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے  آسان شرائط اور بغیر سود کے قرضے جاری کریں اور ٹیکسوں میں چھوٹ دی جائے اور اس کیساتھ ساتھ بجلی وگیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بھی کریں تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ ملک میں جاری مہنگائی اور بے روزگاری کو کنٹرول کیا جائے۔جس سے ملک کی معیشتت مضبوط ہوجائے گی کیونکہ تاجر ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔سیاسی جماعتوں کو چاہیئے کہ وہ سیاسی رسہ کشی سے بالاتر ہو کر ملک کی معیشت کو مستحکم  کرنے کیلئے  اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔موجودہ بے تحاشا مہنگائی کی وجہ سے غریبوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے غریب عوام دو وقت روٹی کیلئے خوار ہونے لگے ہے  مہنگائی کی وجہ سے ضرورت کی اشیاء غریب عوام کی قوت خرید سے باہر ہے جس کا سب سے بڑا اثر تجارتی مراکز پر ہے تاجر برادری کا کاروبار مہنگائی اور خریدار نہ ہونے کی وجہ ملک دیوالیہ ہونے کا خدشہ بن چکی ہے۔بے تحاشا مہنگائی اور خریدار نہ ہونے کی وجہ سے تاجروں کے لاکھوں کا نقصان ہورہا ہے جبکہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہے ان لوگوں کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہوتا جارہا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں