0

شان مسعود کا نکاح ہوگیا، دلہن آج لائیں گے

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود اپنی پرانی دوست نیشے سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے، آج 21 جنوری کو بارات کی تقریب پشاور میں منعقد کی جائے گی جبکہ ولیمہ 27 جنوری کو کراچی میں ہوگا۔شان مسعود کی شادی کی تقریبات کا آغاز نکاح کی تقریب کے ساتھ ہوا جس میں کرکٹرز سمیت قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔تقریب میں شان اور ان کی دلہن نیشے خان نے انگوٹھیوں کا تبادلہ بھی کیا جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔وائرل ہونے والی ویڈیوز میں شان اور نیشے خوشگوار انداز میں خاندان کے دیگر افراد کے درمیان ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہناتے ہوئے دیکھے گئے، اس موقع پر شان اور نیشے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنا کر کافی خوش دکھائی دیے۔33 سالہ شان مسعود کا کہنا ہے کہ وہ پسند کی شادی کر رہے ہیں،دلہن ان کی بہترین دوست رہی ہیں اور اب وہ ان کی لائف پاٹنر بننے جا رہی ہیں،ان کی ان سے پہلی ملاقات لاہور میں ہوئی۔شان مسعود نے اپنی دلہن کے حوالے سے بتایا کہ ان کا تعلق پشاور سے ہے ان کی ان سے پرانی دوستی ہے جو اب بہترین رشتے میں بدل رہی ہے اور وہ بہت زیادہ خوش ہیں کہ انہیں زندگی کا بہترین ساتھی مل رہا ہے، وہ انہیں بہترین انسان کے ساتھ بہترین کرکٹر بننے میں بھی مدد کریں گی کیوں کہ جب سے وہ ان کی لائف میں آئی ہیں ان کے کردار میں بڑا اچھا بدلاؤ آیا ہے۔شان مسعود معروف بینکر منصور مسعود خان کے فرزند ہیں، ان کے تایا وقار مسعود خان حکومت پاکستان میں سابق سیکریٹری فنانس رہ چکے ہیں، 3 بہن بھائیوں میں شان مسعود کا دوسرا نمبر ہے۔بشکریہ جنگ

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں