0

شرجیل میمن کو دل کا دورہ، انجیوپلاسٹی کی گئی

حیدرآباد (مانند نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز (این آئی سی وی ڈی)حیدرآباد منتقل کیا گیا،طبی معانۂ کیا گیا تو پتہ چلا کہ صوبائی وزیر کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شرجیل انعام میمن کے دل کی 2شریانیں بند تھیں، شرجیل میمن کی انجیو گرافی کے بعد انجیو پلاسٹی کر دی گئی، 2اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ شرجیل کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے، انہیں 24گھنٹوں بعد گھر منتقل کر دیا جائیگا۔ صوبائی وزیر کی فیملی بھی کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران بھی ہسپتال میں موجود ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں