0

مردان،ڈی وارمنگ مہم میں حصہ لینے والوں میں تعریفی اسناد تقسیم

پشاور(مانند نیوز) مردان کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سمیع الرحمان نے کہا ہے کہ ڈی وارمنگ پروگرام کے تحت پبلک، پرائیویٹ سکولوں، دینی مدارس، ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سکولوں اور ہائبرڈ ماڈل کے تحت مراکز صحت کے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر محکمہ صحت کے تحت 7لاکھ سے زائد بچوں کو دوا دی گئی اور مقرر شدہ ہدف کامیابی سے حاصل کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں  ڈی وارمنگ پروگرام میں حصہ لینے والوں  سٹیک ہولڈرز  میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل و فیمیل، محکمہ صحت کے حکام،پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن پین مردان کے  جنرل سیکرٹری سید محمد الیاس اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈی وارمنگ پروگرام امجد خان نے شرکت کی، سید محمد الیاس نے  پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی طرف سے  اگلے ڈی ورمنگ پروگرام کی مزید تشہیر اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو دوائی دیکر بیماریوں سے چھٹکارا دلانے  اور مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کراوئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں