0

پاکستان کی معاشی ترقی میں خواتین کا کردار اہم حیثیت رکھتی ہیں، احسان اللہ باچہ

پشاور(مانند نیوز)ضلعی مصا لحتی کمیٹی مردان کے چئیر مین اور تاجر رہنما احسان اللہ باچہ نے کہا ہے کہ خواتین کو قومی دھارے میں شامل کئے بغیر دیرپا ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے، خواتین کو تمام شعبہ جات میں آگے لا کران کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جا سکتا ہے، ا س وقت بھی دنیا بھر میں خواتین کی بڑی تعداد گھریلو صنعت سے وابستہ ہے اور وہ ملکی ترقی اور معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں لیکن بد قسمتی انہیں اپنی محنت کا صلہ اس طرح نہیں مل پاتا جو کہ ان کا حق ہے، خواتین کو معاشی، سماجی حقوق دے کر ہی ہم ترقی یافتہ، پرامن اور مثالی معاشرہ قائم کر سکتے ہیں،خواتین کو معاشی و اقتصادی طور پر خود کفیل بنا کر آنے والی نسلوں کے لئے بہترین راہیں متعین کی جا سکتی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتظام مستحق یتیم ولاچار بچیوں اور بیواؤں کو معاشی خود کفالت کی جانب گامزن کرنے کیلئے بن ریان کے نام سے سلائی ٹریننگ سینٹر کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،اس موقع پر روفانیہ فیض فاؤنڈیشن کے عنایت خان پاپا،وویمن چیمبر کی ذاہدہ افتخار، معروف سوشل ورکر فہیمہ بیگم، سمارٹ گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین غنی رحمان،بدر منیر ویلفیئر ارگنائزیشن کے محمد جاوید یوسفزئی، زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی،تقریب سے  زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے سر پرست اعلیٰ حاجی کفایت اللہ، چیئر مین محمد پرویز اور  بن ریان  کے نوید خان نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اس ٹریننگ سینٹر میں ان مستحق یتیم ولاچار بچیوں اور بیواؤں کو ہنرمند بنانے کے ساتھ ساتھ بزنس کے مواقع بھی فراہم کیئے جایئنگے جس کے بدولت یہ مستحق گھرانے خود کفالت اور معاشی استحکام کی جانب گامزن ہونگے،انہوں نے کہا کہ     زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مستقبل میں کمپیوٹر ٹریننگ اور بیوٹیشن کورس بھی شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کے تحت نادار اور غریب بچیوں کو تربیت دی جا سکے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں