0

یونیورسٹی آف سوات کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا مالی اصلاحات لانے کیلئے متعددفیصلوں کامنظوری

سوات (مانند نیوز )یونیورسٹی آف سوات کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی (ایف اینڈ پی سی) نے مالی اصلاحات لانے کیلئے متعددفیصلوں کی منظوری دے دی ہے جبکہ انڈومنٹ فنڈ کی انوسٹمنٹ سمیت کئی امورکی توثیق کرتے ہوئے انہیں حتمی منظوری کیلئے متعلقہ فورمزکوبھیجوانے کافیصلہ کیاہے۔ ایف اینڈ پی سی کااجلاس گزشتہ روزوائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرحسن شیرکی سربراہی میں منعقدہواجس میں ڈائریکٹربجٹ ہائرایجوکیشن کمیشن اسلام آبادثمینہ درانی نے ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ شرکت کی جبکہ کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری محکمہ خزانہ خیبرپختونخواکے نمائندے صاحبزادہ عباس خان، سیکرٹری ہائرایجوکیشن خیبرپختونخواکے نمائندے، ڈپٹی سیکرٹری فیاض خان، فنانس ڈیپارٹمنٹ پشاورکے محمدنعیم، یونیورسٹی آف ہزارہ کے سابق ٹریژرر اکبرخان، رجسٹراریونیورسٹی آف سوات امتیازعلی، ڈائریکٹرپی اینڈ ڈی شاہدخان، ایسوسی ایٹ پروفیسرزڈاکٹرعمرحیات اورڈاکٹرحضرت بلال اورٹرژرر یونیورسٹی آف سوات فیاض احمدخان شریک ہوئے۔ اجلاس میں پنشن، سیف فنڈ، جی پی فنڈ، بنولینٹ فنڈاورایچ ای ڈی فنڈمیں مجوزہ اصلاحات پرسیرحاصل بحث کی گئی جبکہ انڈومنٹ فنڈ کی انوسمنٹ سے متعلق سفارشات کی توثیق کرتے ہوئے انہیں حتمی منظوری کیلئے متعلقہ فورم کوبھیجوانے کافیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میں تدریسی شعبہ جات کومالی خودمختاری دینے سے متعلق مجوزہ اصلاحات کی منظوری دی گئی جبکہ تدریسی وانتظامی افسران کے دفاتراوررہائش گاہوں کے ٹیلی فون بلوں کے حوالے مجوزہ پالیسی کوبھی منظورکرلیاگیا۔ اجلاس میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام اورسرٹیفیکٹس کورسزکیلئے فیس کی شرح مقررکرنے اورموجودہ فیس کی شرح میں اضافے سے متعلق سفارشات کی بھی توثیق کی گئی۔ اجلاس کے جملہ ممبران نے یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرحسن شیراوران کی ٹیم کوبہتری مالی اصلاحات لانے پرخراج تحسین پیش کیااوراس امیدکااظہارکیاکہ ان کے نافذالعمل ہونے سے یونیورسٹی کے مالی خسارے پرقابوپالیاجائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں