0

خیبر پختو نخواباقی صوبوں کی نسبت بچوں کے حقوق اور تحفظ میں سب سے آگے رہا ہے، عمیر ساجد

پشاور(مانند نیوز)چائلڈ پروٹیکشن یونٹ مردان کے آفیسر عمیر ساجد نے کہا ہے کہ حکومت بچوں کے حقوق کے تخفظ کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے بچوں کی فلاح وبہبود اور انکے حقوق کی حفاظت کرنا حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فرد کی بھی ذمہ داری بنتی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے مردان میں  ساؤتھ ایشیا پارٹنر شپ پاکستان  جذبہ پروگرام کے  زیر اہتمام اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، جس میں جذبہ گروپ، وویمن لیڈرز، یوتھ گروپ، میڈیا اور ضلع فورم کے ممبران نے شرکت کی۔ساؤتھ ایشیا پارٹنرشب پاکستان کے پروگرام جذبہ کے  لوکل ریسورس پرسن  نصرت آرا ء  نے ساؤتھ ایشیا پارٹنر شپ پاکستان  جذبہ پروگرام  پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ  جذبہ پروگرام ضلع مردان میں خواتین،بچیوں کی حقوق  اور انکے درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں،انہوں نے کہا کہ ذہنی، جسمانی، معاشی اور معاشرتی طور پر خوشحال بچے، ہمارے ملک پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔جذبہ پروگرام بچوں کے ساتھ ہر قسم کی جنسی یا جسمانی بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام اور ان کے تحفظ اور معاشرتی، جسمانی اور ذہنی فلاح کیلئے ہر وہ کوشش کریں گے جن سے بچوں کے حقوق پامال نہ ہوں،عمیر ساجد نے کہا کہ صوبہ خیبر پختو نخواہ باقی صوبوں کی نسبت بچوں کے حقوق اور تحفظ میں سب سے آگے رہا ہے ہمارے صوبے کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں بچوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے ایک جامع قانون سازی کی گئی ہے 12 اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کا قیام، 8 اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن کورٹس کا قیام، چائلڈ پروٹیکشن منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور پورے صوبے میں ہیلپ لائن 1121 کی پورے صوبے میں فعالی اس بات کی دلیل ہے کہ ہم اپنے بچوں کے تحفظ میں سنجیدہ ہیں انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کو صوبے کے دوسرے اضلاع تک پھیلایا جائے گا اور اس طرح چائلڈپروٹیکشن سسٹم کوترقی یافتہ ممالک کی سطح پر لایا جائے گا اور بچوں کو وہ سہولیات اور خدمات فراہم کریں گے جو ان کا حق اور ہمارا فرض ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں