0

 نئے آرمی چیف کے آنے سے معاملات پچاس فیصد بہتر ہوئے، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنمااور سابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کے آنے سے معاملات پچاس فیصد بہتر ہوئے، پی ٹی آئی استعفوں کو عدالت میں چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رہنما پی ٹی آئی نے ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پر بات کی ہے۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ممبران اسمبلی کے استعفوں کو عدالت میں چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہے کیونکہ تمام اراکین نے استعفے ملک میں عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کیلئے دیا تھے وہ منزل اب قریب ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت 64% نشستیں خالی ہو چکی ہیں جبکہ پنجاب اورخیبرپختونخوا میں عام انتخابات کا ڈھول بج چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکز سندھ اور بلوچستان میں انتخابات چند ہفتوں کی دوری پر ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام میں جانا تباہ کن ہوگا اور ایسا کیا گیا تو سیاسی عدم استحکام بڑھے گا اور صورتحال خراب ہو گی۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نئے آرمی چیف کے آنے سے معاملات پچاس فیصد بہتر ہوئے ہیں، مزید بھی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ تو لینا پڑے گا، شہباز شریف کے اعتماد کے ووٹ کیلئے وہ صدر مملکت کو درخواست کرنے جا رہے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں