0

بونیر،گاؤں ریگا میں گزشتہ 20 سالوں سے چلی دشمنی جرگہ کے کوششوں سے دوستی میں بدل

بونیر(مانند نیوز)گاؤں ریگا میں گزشتہ 20 سالوں سے چلی دشمنی جرگہ کے کوششوں سے دوستی میں بدل فریقین جرگہ ایک دوسرے کے ساتھ شیر و شکر۔۔جرگہ مشران میں قامی جرگہ ضلعی صدر میاں سید لایق باچا۔سابق ایم این اے شیراکبر خان۔سابق ایم پی اے سیدفخر جھان باچا۔عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری وسابق ایم پی اے قیصرولی خان۔ایڈوکیٹ اکبر خان۔ایڈوکیٹ زبیر خان۔سابق امیدوار این اے 9 کامران خان۔میاں معین الدین باچا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما وصال خان۔سیدناصرعباس باچا۔پرنسپل شاہ خان۔عبدالغفار استاد۔سید قمروش۔مولانا محمد حسن صاحب۔مولانا اقبال حسین صاحب۔ٹریڈ یونین صدر فضل ربی۔جنرل سیکرٹری خان بابا۔خاجی فاروق خان۔ایڈوکیٹ میاں نعیم الدین باچا کے علاؤہ وعلاقہ عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ  پختون معاشرے میں جرگے کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ دشمنوں کے وجہ سے علاقے کے امن وامان کو نقصان ہوتا ہے اسلیے عوام کو چاہیے کہ کہ اپنے علاقوں میں پرانے اور نئے  دشمنوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔اور اپنے علاقوں میں جرگوں کاقیام یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے۔جرگہ مشران نے دونوں فریقین پر واضح کیا کہ آج کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ بھائیوں جیسا وقت گزارے۔اا موقع پر ملک وقوم اور علاقے میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لیے حصوصی دعائے مانگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں