0

تحصیل کونسل اپر اورکزئی کے سپیکر کا انتخاب، کھیل دلچسپ مرحلے میں داخل

ہنگو(مانند نیوز) تحصیل کونسل اپر اورکزئی کے سپیکر کا انتخاب، کھیل دلچسپ مرحلے میں داخل، 27 رکنی کونسل میں 14 آزاد ممبران میں اپنا آزاد پینل تشکیل دے دیا۔ متفقہ امیدوار کا نام جلد سامنے آجائے گا۔ ملک ساجد و دیگر کی میڈیا سے باگ چیت۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع اورکزئی کی اپر تحصیل میں تحصیل کونسل کے لئے سپیکر کے انتخاب کے لئے جوڑ توڑ دلچسپ مرحلے میں داخل ہق گیا۔ اس سلسلے میں آزاد ممبران کا متفقہ اجلاس میجر ریٹائرڈ ملک ریخمین کی رہائشگاہ پر ہوا جس میں پی ٹی آئی کے ایک رکن سمیت آزاد ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر آزاد ممبران کی طرف سے 4 ممبران اسمبلی نے سپیکر کا انتخاب لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر چاروں امیدواروں کے نام جرگہ مشران کے حوالے کر دئیے جو حتمی امیدوار کا فیصلہ کرے گی۔ جرگے کے ممبران میجر ریٹائرڈ ریخمین، ملک بلال، ملک شیر ولی نے بتایا کہ  چار ممبران میں سے ایک امیدوار کا حتمی فیصلہ کریں گے جو تحصیل اپر کونسل میں سپیکر کا انتخاب لڑے گا۔ ویلج کونسل اپر کے چئیرمین ملک ساجد اورکزئی نے صحافیوں کو بتایا کہ 27 رکنی تحصیل کونسل میں ہمارے گروپ کے ممبران کی تعداد 14 ہے اور ہم سپیکر کا انتخاب جیتنے کی بھر پور صلاحیت اور عددی برتری رکھتے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں