0

تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس کی بلیک میلر گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی

پبی (مانند نیوز)تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس کی بلیک میلر گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی۔اسلحہ کی نوک پر نازیبا وڈیو بناکر شہری کو بلیک کرکے رقم ہتھیانے والا 3 رکنی گروہ گرفتار۔گروہ کا ماسٹر مائنڈ مشہور منشیات فروش ہے۔ملزمان سے لوٹی گئی رقم،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3300گرام چرس اور 450 گرام آئس برآمد۔مزید تفتیش جاری ہے18-01-2023 کو مسمی (ف) ساکن پیر پائی نے تھانہ اکوڑہ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ طلحہ نے کال کرکے مجھے جہانگیرہ بلایا۔جہانگیرہ پہنچ کر مجھے ایک مویشی فارم پر لے گئے جہاں پر پہلے سے اْس کے 02 ساتھی موجود تھے۔انہوں نے اسلحہ کی نوک پر مجھے یر غمال بناکر میرے جیب سے 15 ہزار نقد لے لئے اور میری شلوار کھول کر میری نازیبا ویڈیو بنائی۔ویڈیو بنانے کے بعد مجھے دھمکی دی کہ ہمیں مزید رقم دو ورنہ یہ ویڈیو وائرل کر دینگے۔میں نے اپنی عزت اور ڈر کی وجہ سے ایک دوست سے 24 ہزار مزید منگوا کر انہوں دے دئیے۔رپورٹ پر فوری طور پر مقدمہ درج رجسٹر کر دیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے نوجوان کی عزت کو مجروح کرکے بلیک میل کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے عجب خان ڈی ایس پی اکوڑہ کی سربراہی میں گلشید خان ایس ایچ او اکوڑہ کو ملزمان کی جلد ا زجلد گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کئی مقامات پر چھاپے لگائے۔مسلسل کاوشوں سے ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزمان طلحہ ولد تحسین ساکن خیر آباد،ارشد ولد محمد اسلام ساکن صوابی اور زاہد ولد احمد ساکن جہانگیرہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان میں سے طلحہ مشہور منشیات فروش اور گروہ کا ماسٹر مائند ہے جس سے گرفتاری کے وقت 3.3 کلو گرام چرس اور 450 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ملزمان کی نشاندہی پر لوٹی گئی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں