0

سابق ارکان اسمبلی،حنیف اعوان، جمیل اعوان کا (ن) میں شمولیت کا اعلان

لاہور(مانند نیوز ڈیسک)سابق رکن ر قومی و صوبائی اسمبلی ملک حنیف اعوان اور سابق رکن قومی اسمبلی ملک جمیل اعوان نے پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی ملک حنیف اعوان اور سابق رکن قومی اسمبلی ملک جمیل اعوان نے ڈویژنل صدر (ن)لیگ اوررکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضاکوٹلہ  اور ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)گجرات نوابزادہ طاہر الملک  کے ہمراہ اتوار کے روز لاہور میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے لاہورمیں ملاقات کی اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب وقانونی امور عطاء اللہ تارڑ ایڈووکیٹ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ گجرات سے سابق ایم پی اے ملک حنیف اعوان کی سابق ایم این اے ملک جمیل کے ہمراہ مسلم لیگ(ن) میں واپسی ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی  اور مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی۔ چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ گجرات میں مسلم لیگ ن انشااللہ مزید مضبوط ہو گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں