0

صدہ میں ان کے زمینوں مارکیٹوں دکانوں اور قبرستان پر زبردستی قبضہ کیا گیا ہے، پریس کانفرنس

پاراچنار (مانند نیوز)صدہ لوئر کرم کے عمائدین نے کہا ہے کہ صدہ میں ان کے زمینوں مارکیٹوں دکانوں اور قبرستان پر زبردستی قبضہ کیا گیا ہے اور دکانوں اور مارکیٹوں کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا جارہا ہے متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں ورنہ عمائدین خود کاروائی پر مجبور ہونگے  پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدہ بازار کے مارکیٹوں اور دکانوں کے مالکان اور عمائدین جمال حسین، منصب علی، ممتاز علی، ارشاد حسین، طاہر حسین، ملک عمران علی اور دیگر عمائدین نے کہا کہ صدہ بازار میں ان کے حقوق پامال کئے جارہے ہیں ان کے مارکیٹوں دکانوں اراضی اور قبرستان پر زبردستی قبضہ کیا جا رہا ہے اور انہیں مارکیٹ ریٹ پر کرایہ ادا نہیں کیا جارہا بعض مارکیٹوں اور دکانوں پر کئی سالوں سے مسلسل زبردستی قبضہ کیا گیا ہے اور مالکان کو کسی قسم حق ادا نہیں کیا جارہا ہے رہنماؤں نے کہا کہ موبائل ٹاور اور ٹاؤن کمیٹی کا دفتر بھی قائم کئے گئے ہیں رہنماؤں نے طوری قبائل کے عمائدین پاک آرمی پولیس ضلعی انتظامیہ اور تمام تر ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے مسلے کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں اور انہیں قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور نہ کیا جائے عمائدین کا کہنا ہے کہ چالیس سال سے وہ اپنے علاقے سے بے دخل ہوچکے ہیں ان کی بحالی کیلئے بھی کسی قسم اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں جو کہ افسوس ناک ہے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں