0

باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ 2022 کا ٹائیٹل ہنگو نے اپنے نام کردیا

ہنگو(مانند نیوز)باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ 2022 کا ٹائیٹل ہنگو نے اپنے نام کردیا۔احمد نے پورے صوبہ  میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے  سال 2022 کا باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ کا ٹائیٹل اپنے نام کر دیا۔جبکہ ابرار نے صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق ہنگو کا رہائشی احمد نے ہنگو میں ضلع ہنگو کے سنیئر استاد  محمد  نور  کے نگرانی میں باڈی بلڈنگ ٹریننگ ہنگو شیپ جیم میں حاصل کر رہا تھا اور اسٹارٹ میں ضلع کے مقابلوں میں حصہ لیا جس میں نمایا پوزیشن حاصل کر کے مسٹر ہنگو اور اگلے سال مسٹر سپر ہنگو آئیں،جس کے بعد  محمد نور استاد نے کے ساتھ مزید محنت شروع کی ڈویژن میں حصہ لیا اس مقابلے میں بھی مسٹر کوہاٹ اور مسٹر سپر کوہاٹ کا ٹائیٹل اپنے نام کر دیا۔یہ سلسلہ یہاں پر نہیں روکا بلکہ صوبائی لیول پر تیاری شروع کی اور صوبے میں چیمپئن شپ 2022 کا ٹائیٹل اپنے نام کر دیا۔یاد رہے کہ محمد  نور استاد نے باڈی میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا اور ہنگو میں باڈی بلڈنگ کے اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔دوسری طرف اگر بات کرے ابرار کی تووہ بھی اسی جیم سے ٹریننگ حاصل کر رہا ہے اور انہوں نے بھی مسٹر ہنگو،سپر ہنگو،اور منسٹر کوہاٹ کا حطاب اپنے نام کیا ہے۔اس حوالے محمد نور نے کہا کہ ہمارے ساتھ کلب میں جتنے بھی کھلاڑی ہیں اس پہ ہم خوب محنت کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں