اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں، یہ ناقابل قبول اقدام ہے۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ دائیں بازو کے ایک انتہا پسند کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی مذمت کے لئے الفاظ کافی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے لبادہ کو دنیا بھر کے ڈیڑ ھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروع کرنے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا، یہ اقدام ناقابل قبول ہے۔
