0

کرم پاراچنار کے لوگ انتہائی مہمان نواز اور امن پسند ہیں، سکھ برادری

پاراچنار (مانند نیوز)کرم پاراچنار کے لوگ انتہائی مہمان نواز اور امن پسند ہیں۔کرم یونین آف جرنلسٹس اورپریس کلب کے صحافیوں کے علاقے کے فلاح و بہبود کے لیے اپنی قلمی خدمات ہمیشہ سرانجام دیئے گے۔ان خیالات کا اظہار سکھ برادری پشاور کے سنتوگھن سنگھ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پاراچنار میں کرم یونین آف جرنلسٹس کے صدر عظمت علیزئی سے ایک ملاقات میں کی۔ انھوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں خصوصاً کرم کے صحافی برادری نے ہمیشہ امن بھائی چارے اور خاصکر اقلیتی برادری کے ساتھ ملکر ان کے مسائل کو میڈیا پر کوریج دیا گیا ہے۔صدر کرم یونین آف جرنلسٹس عظمت علیزئی نے کہا کہ ہم کرم بھر کے صحافیوں نے ہمیشہ اس دھرتی اور عوام کے مسائل کو میڈیا پر کوریج دیکر تاکہ اس علاقے کے باشندوں کے مسائل سے حکام بالا تک پہنچ کر جلد حل ہو سکیں۔اس موقع پر پختونخوا ریڈیو کرم کے انچارج محمد داؤد خان کا کہنا تھا کہ آئین میں تمام اقلیتی برادری کو تحفظ فراہم کرنے سمیت تمام حقوق حاصل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پختونخوا ریڈیو کرم میں اقلیتی برادری کے مسائل اور مذہبی تہواروں کو خصوصی کوریج دی جاتی ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں