0

ہم اپنی مرضی سے اپنا بجٹ نہیں بنا سکتے، سراج الحق

شیرگڑھ (مانند نیوز) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر اور سابقہ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی اداروں کا غلام ہے ہم اپنی مرضی سے اپنا بجٹ نہیں بنا سکتے اور یہاں تک اپنے زرعی اجناس کی قیمتیں مقرر نہیں کر سکتے ملک پر قیام پاکستان کے روز سے ابھی تک سود کا نظام مسلط ہے جماعت اسلامی پاکستان جمہوری طریقہ  سے اسلامی فلاحی مملکت خالص جمہوری ملک بنانا چاہتی ہے انتخابات جماعت اسلامی کا مقصد نہیں مگر مقصد کی طرف ایک موثر راستہ ضرور ہے جماعت اسلامی کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کرے گی امید ہے کراچی میں عدالتی فیصلہ کے بعد جماعت اسلامی اکثریتی جماعت بن کر اپنا میئر لائے گی وہ (شیرگڑھ) فقیر آباد میں دارالعلوم مفتاح العلوم کی ختم بخاری و دستار فضیلت اور احادیث کی دیگر کتب کے ختم اور فارغ التحصیل  طلباء وطالبات کی دستار بندی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے اس موقع پر میڈیا کے ساتھ مختصر گفتگو بھی کی اس موقع پر دارلعلوم کے مہتمم  شیخ القران والحدیث  مولانا عبد البر نائب مہتمم شیخ القران مولانا صفی اللہ اور دیگر شیوخ اساتذہ کرام نے بخاری شریف مسلم شریف ابن ماجہ ترمزی شریف اور احادیث دیگر کتب کے  آخری احادیث کا درس دیکر باقاعدہ طور پر ختم بخاری اور احادیث کی دیگر کتب کے ختم کا رسم ادا کیا تقریب کے مہمان خصوصی اور دیگر علماء کرام اور مہمانان نیفارغ التحصیل طلباء میں اسناد تقسیم کرکے ان کی دستار بندی کا رسم ادا کیا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی میں سے کوئی سیاسی جماعت پاکستان کے قیام کے مقصد اور نظریہ کے مطابق ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ نہیں چاہتی ہے جماعت اسلامی کسی بھی ایسی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کرے گی جو ملک میں اسلام کے نظام کے نفاذ کیلئے مخلصانہ جدوجہد نہیں کر رہی ہو انتخابات جماعت اسلامی کی جدوجہد کا منزل مقصود نہیں مگر مقصد کی طرف ایک موثر راستہ ضرور ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے مگر 75 سال میں کسی بھی جماعت نے ملک میں اسلام کے نظام کے نفاذ کیلئے ایک بھی قدم نہیں بڑھایا ہے آئین پاکستان نظریہ قیام پاکستان اسلامی نظریاتی کونسل شرعی عدالت سب کہتے ہیں کہ بینکوں سے سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے مگر ابھی تک حکمرانوں نے سودی نظام کے خاتمے کیلئے قابل عمل قدم نہیں اٹھایا ہے جماعت اسلامی کے ساتھ ملک میں معاشی نظام کو مستحکم معیشت عدالتوں میں بہتری لانے ملک کو اسلامی ملک بنانے اسلامی جمہوریت اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے ماہرین کی ٹیم موجود ہے ہم دعوی سے کہتے ہیں کہ ہم ملک کو آئی ایم ایف ورلڈ بینک اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی غلامی سے نجات دلا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان سے غربت بد دیانتی کریشن  بے روزگاری بے انصافی منگائی کے خاتمہ ممکن بناسکتی ہے انہوں نے میڈیا کے مقامی نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ہم 10، 12 نشستوں کے سلسلے میں عدالت سے رجوع کیا ہے امید ہے عدالت کے فیصلہ سے جماعت اسلامی کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں اکثریتی جماعت بنے گی اور جماعت اسلامی بغیر کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کے اپنا میئر لائے گی انہوں نے کہا ہم کراچی میں بلدیاتی انتخابات  میں اپنے مینڈیٹ پر پیپلزپارٹی کے ڈالے گئے ڈاکے کا ضرور حساب لیں گے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی انتخابات میں کسی بھی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کرے گی کیونکہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں ملکی نظام کو تبدیل کرکے اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے مخلص نہیں صرف اقتدار کی کرسی کی سیاست کر رہی ہیں جب کہ جماعت اسلامی ملک کے نظام کو اسلامی نظام کے رنگ میں رنگ کرنا چاہتی ہے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں