0

الیکشن لڑنے کے خواہش مند اُمیدواروں کی درخواستیں جلدا ز جلد جمع کرائیں، صدر فضل حکیم خان

سوات (مانند نیوز) سوات  پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر فضل حکیم خان یوسفزئی نے ڈویژن کے تمام اضلاع کے صدور سے ہدایت کی ہے کہ وہ الیکشن لڑنے کے خواہش مند اُمیدواروں کی درخواستیں جلدا ز جلد جمع کرائیں تاکہ پارلیمانی کمیٹی ان درخواستوں کوپارٹی چیئرمین عمران خان کو بروقت ارسال کرسکے، ہر حلقہ سے تین تین اُمیدواروں کی درخواستیں جمع کی جائیں،جس میں پارٹی چیئرمین انتخاب کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن کے پارلیمانی کمیٹی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری صاحبزادہ صبغت اللہ،سوات کے صدر سلیم الرحمان، جنرل سیکرٹری اختر خان ایڈوکیٹ، چترال لوئر کے صدر شہزادہ امان الرحمان، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لوئر چترال فخر اعظم، پی ٹی آئی بونیر کے صدر یاض خان، جنرل سیکرٹری فخر جہان اور دیگر صدور و جنرل سیکرٹریز بھی شریک ہوئے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہم پارٹی چیئرمین عمران خان کے ہر حکم کی تعمیل کرینگے اور خیبر پختونخوا کے صوبائی حلقوں کے الیکشن میں چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے مطابق پارلیمانی کمیٹی ہر حلقے سے تین تین اُمیدواروں سے درخواستیں وصول کرینگے جسے پارٹی چیئرمین عمران خان خود فائنل کرینگے انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں اور خصوصاً خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اور عوام عمران خان اور پی ٹی آئی سے مطمئن ہیں عمران خان واحد لیڈر ہے جنہوں نے ملک کے عوام کیلئے اپنی دو اسمبلیاں قربان کیں تاکہ ملک کو آزاد کرایا جا سکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں