0

اگر نئی نسل کو تعلیم یافتہ نہ بنایاتو غربت کے دائرے سے نکل کر خوشحالی کے منزل نہیں پا سکتے، اورنگزیب خلیل

     شانگلہ(مانند نیوز) سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر اورنگزیب خلیل نے کہا ہے کہ اگر ہم تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کرکے آ نے نئی نسل کو تعلیم یافتہ نہ بنایاتو غربت کے دائرے سے نکل کر خوشحالی کے منزل نہیں پا سکتے، ہمیں تعلیم پر خصوصی توجہ دے کر تعلیمی پسماندگی کو ختم کرنا ہوگا جسکے لئے تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنا کلیدی کردار ادا کرکے سکول سے باہر بچوں کو تعلیمی دائرے میں لانا چاہئے۔ وہ گورنمنٹ پرائمری سکول  الپوری میں عالمی یوم تعلیم کے مناسبت سے محکمہ تعلیم شانگلہ کے ذریعہ اہتمام نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ شانگلہ کے تعاون سے منعقد تعلیمی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس تعلیمی کانفرنس سے ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی شانگلہ فضل محمد، اے ایس ڈی ای او کفایت اللہ، عبدالحلیم اور اساتذہ کی جانب سے سید عادل شاہ چیئرمین آپٹا نے بھی خطاب کیا۔ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر شانگلہ اورنگزیب خلیل نے مزید کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں 244 ملین بچے اور جوان سکول سے باہر ہیں 771ملین بالغ افرادناخواندہ ہیں اور اس میں پاکستان بھی اپنا حصہ 38فیصد آبادی ناخواندگی کی شکل میں دے رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک پاکستان میں آج کل جوحالات ہیں جس کی ایک وجہ تعلیمی پسماندگی بھی ہے اور ہمیں خیبر پختونخوا میں تعلیمی شرح صرف53 فیصد ہیں جبکہ صوبے میں نئے شامل ہونے والے اضلاع (قبائلی اضلاع) میں 74 فیصد لڑکیاں اور39 فیصد لڑکے اور لڑکیاں سکولوں نہیں جا رہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ شانگلہ سکولوں نہ جانے والے اضلاع میں سے پانچویں نمبرپر ہے اور وہاں کل آبادی کے 55 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اس لیے کام کرنا ہیں اور سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانا ہے تب ہی ہم موجودہ مسائل کے گرداب سے نکل سکتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر رہنماؤں اور ماہرین تعلیمات نے کہا کہ ہم ایسی قوم ہے کہ ہم اپنے حالات پر توجہ نہ دے کر باقی اپنے اوپر حالات کا رونا رو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک تعلیم پر ملک کا کل قومی دولت کا جو سرمایہ خرچ کرتے ہیں وہ ہم نہیں کرتے ہے نہ ہی طبقاتی نظام تعلیم ملک کو نکالنے کی کوشش کرتے ہیں اسے قوم بالخصوص تعلیم یافتہ طبقہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہے اور شعور اجاگر کرنا ہے کہ ہم نے اسکولوں سے باہر کوئی بچہ نہیں چھوڑناہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں