0

تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس کا دبنگ کاروائی

پبی (مانند نیوز) تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس کا اسلحہ کی نوک پر سنیچنگ کرنے کے والے گروہ کے خلاف دبنگ کاروائی03 رْکنی راہزن گروہ گرفتار۔لوٹی گئی رقم،موبائیل فونز،واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل، اسلحہ برآمد۔ملزمان کا متعدد وارداتوں کا اعتراف تفصیلات کے مطابق17-01-2023 کو میاں وجیح الدین ساکن حکیم آباد نے نوشہرہ کینٹ پولیس اسٹیشن میں یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں اور میرا دوست گھر سے دوکان جا رہے تھے کہ 03 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسلحے کی نوک پر ہمیں روک کر ہم سے 02 عدد موبائیل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان نے اسلحے کی نوک پر لوٹنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او کینٹ سرکل احسان شاہ خان کی سربراہی میں ایس ایچ اووقاص یوسف پر مشتمل  ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے جدید سائینٹیفک طریقہ تفتیش سے آغاز کرتے ہوئے ملزمان ذیشان ولد صاحب،عمیر ولد قیصر،کامران ولد مدو اور شعیب ولد میر نواز ساکنان حکیم آباد تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کر لیا۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرتے ہوئے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مختلف وارداتوں میں لوٹی گئی رقم 32 ہزار روپے،02 عدد موبائیل فونز،واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور  اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں