0

مردان،ثقافتی تنظیم مایا ایچ ڈی پلس انٹر ٹینمنٹ کی طرف سے ایوارڈ کی شاندار تقریب

پشاور(مانند نیوز)مشہور ثقافتی تنظیم مایا ایچ ڈی پلس انٹر ٹینمنٹ کی طرف سے مردان کے مقامی ہوٹل میں ایوارڈ کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی کے فرائض چائلڈ پروٹکشن  یونٹ مردان کے آفیسر محمد عمیر ساجد نے انجام دئے ایوارڈ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض حسن حساس نے انجام دئے اس موقع پر اپنے خطاب میں مایا ایچ ڈی پلس انٹر ٹینمنٹ کے بانی و مرکزی چیئرمین اعجاز خان نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم نفرتیں ختم کریں اور ہر انسان کے لئے دلوں میں جگہ پیدا کریں انھوں نے غیر سرکاری تنظیم ساؤتھ ایشیا پارٹنر شپ پاکستان  جذبہ پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جذبہ پروگرام کی وجہ سے مردان کے خواتین کی سوچ میں ایک اہم تبدیلی آئی ہوئی ہے نصرت آراء اور نعیم چودھری کی انتھک کوششوں سے مردان کے بے شمار خواتین کے شناختی کارڈ،ووٹر لسٹ بن گئے۔اس کے علاوہ جذبہ پروگرام نے کرونا، بے سہارا خواتین، میراث میں خواتین کا حصہ،چھوٹی عمر میں بچیوں کی شادی، سورہ کے خلاف اقدامات غرض یہ کہ ہر پلیٹ فارم پر  جذبہ پروگرام کی کاوشیں قابل تعریف ہیں  اور ان کی یہ کوشیش بہت جلد رنگ لائے گی جس کے لئے نصرت آراء اور ان کی پوری ٹیم کو میں اپنی تنظیم کی طرف سے سلوٹ پیش کرتا ہوں اس موقع پر مایا ایچ ڈی پلس انٹر ٹینمنٹ کی جانب سے ریحانہ شکیل، رفاقت بی بی، نازنین جان، مدیحہ چودھری، سدرہ، ماہ نور، نصر آراء،حسن حساس، سدرہ آیان، عبدالماجد،نیاز بیگم، شازیہ نبی، جاوید شاہ،،فہیمہ بیگم،سینئر صحافی عبداللہ شاہ بغدادی، ہریندر دیوی، نعیم چودھری، محمد شاہد، عزیز بسمل اور نعمان سیمی کو سال 2022میں شاندار کارکردگی دکھانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی محمد عمیر ساجد، نصر ت آرا ء اور نعیم چودھری نے مایا ایچ ڈی پلس انٹر ٹینمنٹ کے روخ رواں اعجاز خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں