0

فواد چوہدری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا،شیخ رشید

راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام پرچے کرانا نہیں بلکہ الیکشن کرانا ہے۔ حکومت کے ارادے واضح ہو چکے ہیں، عوام کو سمجھ جانا چاہیے کہ یہ الیکشن نہیں، کچھ اور کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا۔ آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے گرفتاریوں کا دور شروع ہوگا، جس کے بعد جام حکومت کا سڑکوں پر کام تمام ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جو قوم الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں کر رہی، وہ الیکشن کے نتائج پرکیاخاک اعتبارکریگی۔ چھوٹا بھائی پرائم منسٹرہے اوربڑے بھائی کے پاکستان آنے پر پاؤں میں مہندی لگی ہے۔ الیکشن کامطالبہ کرنیوالے الیکشن پرجانے کیلئے تیارنہیں ہیں۔ نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانیوالے عنقریب قوم کے احتساب کی بھینٹ چڑھیں گے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر4بلین سے کم اورآئی ایم ایف کی شرائط سرپرہیں۔ وزیروں کاجمعہ بازارلگاہے۔سیاسی اقتصادی معاشی اورتوانائی کابحران حکومت کے گلے پڑنے والاہے۔ملک جام ہے،حکومت کاکام تمام ہے۔ فوادکی گرفتاری جلتی پر پٹرول کاکام کریگی، اب ملک الیکشن کے بجائے تشددکی راہ پر چل پڑا ہے،فیصلے سڑکوں پرہوں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں