0

 امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی، عمران خان

 لاہور(مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کر سکتی،فوادچودھری کی گرفتاری سے کوئی شک باقی نہیں رہتا کہ پاکستان بنانا ری پبلک بن چکا ہے جہاں آئین اور قانون کی کوئی حکمرانی نہیں۔لاہور میں کے زمان پارک میں رہائشگاہ پراپنی ممکنہ گرفتاری اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج پر عمران خان نے سینئر قیادت سے مشاورت مکمل کر لی۔ عمران خان نے کہا کہ اِن کے اپنے مقدمات عدالتوں میں چل رہے ہیں، لہذا امپورٹد حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کر سکتی۔ گزشتہ شب زمان پارک سے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر کارکنوں کی بڑی تعداد کے پہنچنے اور احتجاج کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 22 کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔پارٹی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری تحریک انصاف کے ہراول دستے کے کارکن ہیں، ان کے خلاف کیس انتقامی کارروائی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمران خان نے لکھا کہ فواد چوہدری کی چیف الیکشن کمشنر کی ایما پر اس طرح سے گرفتاری سے کوئی شک باقی نہیں رہتا کہ پاکستان بنانا ری پبلک بن چکا ہے جہاں آئین اور قانون کی کوئی حکمرانی نہیں ہے۔عمران خان نے مزید لکھا کہ ہمیں اپنے بنیادی حقوق کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا تاکہ پاکستان کو اس پوزیشن سے بچایا جا سکے جہاں سے واپسی ممکن نہیں۔عمران خان نے اپنی ممکنہ گرفتاری سے متعلق پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو ہدایات بھی جاری کردیں۔دوسری جانب زمان پارک لاہور میں واقع رہائش گاہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر تحریک انصاف کے کارکن مختلف شفٹس میں احتجاج کریں گے۔ پہلے مرحلے میں لاہور کے مختلف ٹاؤنز کے کارکن زمان پارک کے باہر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں