0

سبسیڈائز آٹا عوام میں تقسیم کرنے اور گھر کی دہلیز پر پہنچانے سے محکمہ فوڈ کا کوئی سروکار نہیں، محمودالرحمان

وانا (مانند نیوز) ضلع لوئر اور اپر وزیرستان میں سبسیڈائز آٹا عوام میں تقسیم کرنے اور گھر کی دہلیز پر پہنچانے سے محکمہ فوڈ کا کوئی سروکار نہیں۔ ہمارا کام میل کے گیٹ تک ہے اور عوام کو دینا اور پہنچانا ضلعی انتظامیہ ترتیب دیتا ہے، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمودالرحمان کا مقامی میڈیا سے وانا فلور ملز کے مقام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمود الرحمان نے کہا کہ فائن اٹا، چوکر اور معاہدہ فلورملز مالکان کی اپنی ملکیت ہے ملز مالکان کی مرضی ہے کہ وہ ملکی مارکیٹ میں خرید وفروخت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تنائی چیک پوسٹ پر فائن أٹے سے بھری گاڑیاں جو پولیس فورس نے پکڑی ہیں غیرقانونی اور ظالمانہ فعل ہیں۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے مذید کہاکہ ضلع لوئر اور اپر وزیرستان کے لیے روزانہ کی بنیاد پر 3380 بیگز کی سپلائ کی جاتی  ہیں جس میں  1700 سے لیکر 1800 بیگز کوٹہ لوئروزیرستان کا ہے پالیسی کے مطابق جس میں75 % کوٹہ مقامی ڈیلرز کو دی جاتی ہے 25% موبائل یاٹرک کو دی جاتی ہیں لیکن جنوبی وزیرستان میں یہ سب کچھ ممکن نہیں مقامی ڈیلرز حضرات کو صرف 600 بیگز ملتے ہیں انھوں نے کہاکہ سارا مسئلہ کونسلرز اور سیاسی لوگوں کی وجہ سے پیدا ہوا  ہے کیونکہ پالیسی میں یہ لوگ نہیں ہے انتظامیہ کو چاہئے کہ فوڈ اتھارٹی کے پالیسی پر عمل کریں۔ محمودالرحمان نے کہاکہ أئندہ چند دنوں میں نئی پالیسی کا اجرا کریں گے، جس میں کوٹہ بڑھایا جائیگا انہوں نے کہاکہ فلحال 3380 بیگز کوٹہ ہے یکم کے بعد 4100 بیگز کی جائیگی۔ دوسری جانب آٹا ڈیلر قاہرہ اعظم نے کہاکہ بعض افراد ڈیلرز کے لبادے میں مافیا کی کردار نھبارہے ہیں سوشل میڈیا کا استعمال کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ہمیں پورا کوٹہ نہیں دیتاہے اس لیے شفافیت نظر نہیں اتا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں