0

آلہ ڈھنڈ انٹرچینج پر موٹرسائیکل کھائی میں گرنے سے نوجوان جاں بحق

بٹ خیلہ(مانند نیوز)ضلع مالاکنڈ کے علاقہ الہ ڈھنڈ ڈھیری شاہ بخیل سے تعلق رکھنے والے دو طالب علم سوات موٹروے الہ ڈھنڈ ڈھیری کے انٹرچینج کے قریب موٹرسائیکل پر تفریح کے جاتے ہوئے تیز فتاری کے باعث گہرئی کھائی میں گر گئے جسکے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر پشاور ہسپتال ریفر کردیا گیا ذرائع کے مطابق ضلع مالاکنڈ کے علاقہ الہ ڈھنڈ ڈھیری شاہ بخیل سے تعلق رکھنے والے دو دوست طالب علم جواد خان اور طلحہ سوات موٹر وئے الہ ڈھنڈ ڈھیری انٹرچینج کے قریب تفریح کےلئے جارہےتھا کہ اس دوران تیز رفتاری کے باعث موٹرسائيکل بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گرگیا جس کے نتيجے میں دسویں جماعت کا طالب علم جواد خان موقع ہی پر جاں بحق جبکہ طلحہ شدید زحمی ہوگیا جنہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پشاور ہسپتال منتقل کردیاگیا جواد خان کی میت گھر پہنچنے پرخاندان میں کہرام مچ گیا نمازہجناز اج صبح نوبجے آبائی گاوں الہ ڈھنڈ میں ادا کی جائےگئی نوجوان طالب علم کی موت پر اہلخانہ سمیت پوری علاقہ سوگوار اور ہر انکھ اشکبار تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں