0

چھ لاکھ پینسٹھ ہزار افراد کو روزگار کیلئے مختلف ممالک بھیجا جا چکا ہے، ساجد طوری

پاراچنار (مانند نیوز)وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز ساجد طوری نے کہا ہے کہ چھ لاکھ پینسٹھ ہزار افراد کو روزگار کیلئے مختلف ممالک بھیجا جا چکا ہے جبکہ مزید دس لاکھ افرادکو بھی دوسرے ممالک میں روزگار کی غرض سے بھیجا جارہا ہے گورنر کاٹیج پاراچنار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز،لیبر اور انسانی وسائل ساجد طوری نے کہا کہ مختلف ممالک کو ہنر اور باعزت روزگار کیلئے مختلف کیساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور کئی ممالک کیساتھ کامیاب بات چیت ہوئی ہے تقریب میں ڈپٹی کمشنر کرم واصل خان خٹک ڈی پی او عبدالصمد خان کے علاؤہ ضلع بھر کے چیدہ چیدہ قبائلی عمائدین بھی موجود تھے اس موقع پر تحصیل چیئرمین علامہ مزمل حسین مولانا شاہ نواز مولانا منیر حسین اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا تقریب سے اپنے خطاب میں وفاقی وزیر ساجد طوری کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے جیلوں سے سو قیدیوں کو رہا کرایا گیا ہیجبکہ مزید اکتیس سو قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے اور عرب امارات سے ڈیپورٹ کئے جانے والے افراد کے مسائل بھی حل کئے جارہے ہیں ساجد طوری کا کہنا تھا کہ سنٹرل ایشیاء تک رسائی کیلئے خرلاچی اور غلام خان کے راستے معیاری سڑک کی تعمیر کیساتھ ریلوے ٹریک بچھائی جارہی ہے جس کیلئے ٹل میں حب بنایا جائے گا ساجد طوری کا کہنا تھا کہ ضلع کرم کے علی زئی بگن اور ڈوگر میں نادرا آفس قائم کئے گئے ہیں جبکہ سمیر اور اپر کرم میں بھی نادرا کا مزید ایک مرکز قائم کیا جارہا ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے ساجد طوری کا کہنا تھا کہ اب نقد رقومات کیساتھ سٹوڈنٹس کو وظائف بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دئیے جائیں گے ساجد طوری نے چند روز میں شروع ہونے والی مردم شماری میں عوام سے بھر پور دلچسپی لینے پر زور دیا اور کہا کہ مردم شماری کی بنیاد پر ہی عوام کو بنیادی سہولیات دئیے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع کرم میں مزید چار نئے ہسپتال قائم کئے جائیں گے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں