0

اپر چترال میں سرمائی کھیلوں کا آغاز ہوگیا

اپر چترال (مانند نیوز)اپر چترال کے خوبصوت گاؤں پرواک میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سرمائی کھیلوں کا آغاز ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی خان نے آئس ہاکی گراؤنڈ پرواک میں آئس ہاکی چمپیئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے علاوہ ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخوا جمشید خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال  فدالکریم، اسسٹنٹ کمشنر شاہ عدنان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نوید احمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو ربنواز خان، سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج محی الدین، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اپر چترال عثمان سیرنگ، امیر زمان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لوئر چترال، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، عوامی نمائندے، مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات اپر چترال اور گلگت سے ائے ہوئے کھلاڑی اور آئس چمپیئن شپ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس رنگارنگ تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی خان نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ آئس ہاکی چمپیئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں