0

ضمنی انتخابات، 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عمران خان 33 حلقوں سے پاکستان تحریک انصاف “پی ٹی آئی” کے امیدوار ہوں گے۔ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کی سربراہی میں کور کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، تمام حلقوں میں عمران خان امیدوار ہوں گے اور وہاں سے ڈی نوٹیفائی ہونے والے ارکان اسمبلی بطور کورنگ امیدوار اپنے کاغذات جمع کروائیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف سیاسی میدان میں موجود رہے گی، قوم ہمارے ساتھ ہے، 17جولائی کےانتخابات میں بھی عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ سنایا۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا جس کے کے مطابق قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا جس کیلئے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 17 جولائی کو عمران خان قومی اسمبلی 7 نشستوں پر الیکشن لڑا تھا اور ایک نشست پر ہار گئے تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں