0

لوئر دیر میں کم گیج پر دو پٹرول پمپس کو سیل کردیا گیا

 لوئر دیر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر پائین کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو طارق خان نے تالاش میں مختلف فلنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کیا۔ اسٹوریج ٹینک اور گیج کو چیک کیا گیا۔ دو فلنگ اسٹیشنوں کے گیجز کم پائے گئے۔ دونوں فلنگ اسٹیشنوں کو کم گیج پر سیل کر دیا گیا۔ انہوں نے تالاش اور بانڈہ گئی بازار کا بھی معائنہ کیا، تمام دوکانوں میں نرخنامے، صفائی اور پولی تھین بیگز چیک کئے۔ مختلف دوکانوں سے230 کلو گرام ممنوعہ پولی تھین بیگز ضبط کئے۔ اس کے علاؤہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے عوام الناس کے شکایت پر تالاش بازار میں مختلف چکن شاپس چیک کئے۔ زیادہ قیمت لینے پر ایک دکاندار کو موقع پر جرمانہ کیا اور دوسرے کو ایف آئی آر کے لیے تھانے بھیج دیا گیا۔انہوں نے بانڈہ گئی میں ایل پی جی پلانٹ کا معائنہ کیا۔ مہنگے داموں  ایل پی جی فروخت کرنے پر  بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔دریں اثناء ا یڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنے تالاش اور بانڈہ گئی بازار کے صدور سے ملاقات کی۔ اور وفاقی اور صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق بجلی کی بچت کے حوالے سے 8:30 بجے بازار اور دکانیں بند کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ مزید یہ کہ ایک شادی ہال اور قریبی ریسٹورنٹس کا بھی دورہ کیا اور ہدایت جاری کی کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے ہدایات  پر عمل درآمد  یقینی بنایا جائے بصورت دیگر آپ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں