پشاور(مانند نیوز ڈیسک)چیف کیپٹل سٹی پولیس محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔تحقیقات جاری ہیں اور جائزہ لینے کے بعد تمام چیزیں سامنے آجائیں گی۔سی سی پی او پشاور نے مزید کہا کہ یہ ہنگامی صورتحال ہے۔ دھماکے کے بعد مسجد کی چھت منہدم ہوگئی اور متعدد جوان ملبے کے نیچے پھنس گئے جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں کی گئیں تاہم بارود کی بو آرہی ہے اورتحقیقات جاری ہیں جبکہ جائزہ لینے کے بعد تمام چیزوں کی تصدیق ہوسکے گی۔اعجاز خان نے کہا کہ دھماکے کے وقت وہاں 300 سے 400 کے درمیان پولیس اہلکار موجود تھے۔
