0

تھانہ نظام پور پولیس کی بڑی کاروائی

پبی (مانند نیوز)تھانہ نظام پور پولیس کی بڑی کاروائی۔دارالحکومت اسلام آباد پولیس کو ڈکیتی جیسی سنگین 08 مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار۔ تفتیش جاری۔مزید انکشافات متوقع انسپکٹر نواز خان ایس ایچ او تھانہ نظام پور کو با وثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ اسلام آباد پولیس کو ڈکیتی جیسی سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری نظامپور کے علاقے میں موجود ہے۔اطلاع کو مصدقہ جان کر نفری کو ہمراہ لیکر کامیاب چھاپہ لگایا۔مجرم اشتہاری ظفر خان ولد باغی شاہ ساکن کاہی نظام پور کو گرفتار کرکے تھانہ نظام پور منتقل کر دیا گیا۔اشتہاری کی گرفتاری کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔اشتہاری کو قانونی طریقہ کار کے مطابق اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائے گامجرم اشتہاری ظفر خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل ذیل ہیں علت 85 مورخہ 18-03-2014 جرم 395/411 تھانہ لوہی اسلام آبادعلت 332 مورخہ 08-11-2014 جرم 395/412 تھانہ سہالہ اسلام آبادعلت 214  مورخہ 21-07-2014 جرم 395/412 تھانہ لوہی بھیر اسلام آبادعلت 149  مورخہ 15-06-2015 جرم 395/412 تھانہ لوہی بھیر اسلام آبادعلت 104  مورخہ 14-05-2015 جرم 395/412 تھانہ لوہی بھیر اسلام آبادعلت 69  مورخہ 26-02-2014 جرم 395/412 تھانہ لوہی بھیر اسلام آبادعلت 463  مورخہ 29-11-2014 جرم 395/412 تھانہ ترنول اسلام آبادعلت 245  مورخہ09-07-2015 جرم 395/402 تھانہ سبزی منڈی اسلام آباد

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں