0

پشاو،انتہائی حساس علاقے میں خودکش دھماکے کے بعد شہر کے بیشتر تجارتی مراکز بند ہو گئے

پشاور(مانند نیوز ڈیسک)پشاورکے انتہائی حساس علاقے میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد شہرکے بیشتر تجارتی مراکز بند ہو گئے اور تاجروں نے گھروں کا رخ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز نماز ظہر کی ادائیگی کے دوران پولیس لائنز پشاو ر کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد شہر کے بیشتر تجارتی مراکز بند ہو گئے اور تاجروں کا گھروں کا رخ کرلیا۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والے افراد اور خصوصاً خواتین نے گھروں کی جانب دوڑیں لگا دیں۔تاجر وں کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا سانحہ رونما ہوا ہے اس دوران کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے اور گھروں کو جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ پولیس لائن کا علاقہ پشاور میں انتہائی حساس تصور کیا جاتا ہے اور یہاں پولیس افسران و انتظامیہ کے دفاتر اور پولیس اہلکاروں کی رہائش گاہیں موجود ہیں۔ پولیس لائن شہر کی اہم شاہراہ خیبر روڈ پر واقعہ ہے اور پولیس لائن سے ملحقہ شاہراہ سے ایک راستہ وزیر اعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس کی جانب جاتا ہے جبکہ اس کے دائیں جانب سول سیکرٹریٹ کی عمارت موجود ہے جبکہ پولیس لائن کے عقبی جانب پشاور کی سنٹرل جیل بھی واقع ہے۔ پولیس لائن کا علاقہ ایک ہائی سیکورٹی زون قرار دیا جاتا ہے اور یہاں ہر آنے اور جانے والی کی تلاشی لی جاتی ہے اور مختلف جگہوں پر پولیس نے ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے۔ خیبر روڈ پر کچھ آگے جائیں تو وہاں جوڈیشل کمپلیکس اور کے ساتھ پشاور ہائی کورٹ کی عمارت بھی موجود ہے جبکہ اس کے سامنے کور کمانڈر ہاؤس بھی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں