0

تورگل توپوں کاروخ ملاکنڈ کی طرف، سابقہ ایم پی اے اور ناظم نشانے پر

ملاکنڈ(مانند نیوز) چند روز میں سوشل میڈیا پر لاکھوں لائک حاصل کرنے والے تورگل نے توپوں کاررخ ضلع ملاکنڈ کی طرف کردیا، سابقہ ایم پی اے اور ناظم کو  نشا نے پر لے لیا۔

تورگل نے الزام عائد کیا ہے کہ ” سوات موٹر وے پر الڈھنڈ کے عوام کی 58 کروڑ روپے کی زمین کا غبن کیا گیا یہ مفاد پرستوں کی جیب میں ہے اور ایم پی اے اور ٭ ناظم ملوث ہیں، مفاد پرست لوگ؟ یہ چھڑی نہیں اٹکی”۔

اس علاوہ کئی پوسٹ ان کی سوشل میڈیا پر ہوئے ہیں جن میں مختلف الزامات لگائے گئے ہیں۔

تجزیہ نگاروں نے سوال اٹھایا کے تورگل کو یہ معلومات جوکہ بہت ہی قریبی ساتھیوں کے پاس ہوتی ہیں کون فراہم کررہا ہے۔ تورگل اب تمام صوبہ میں سابقہ دس سال کے کرپشن کو سامنے لارہا ہے جو کہ قریبی زرائع کے مطابق کافی حد تک درست ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں