0

 فن موسیقی کی ترقی کیلئے معیاری کام کرنے کی ضرورت ہے،لیلیٰ

پشاور(مانند نیوز ) نئی ابھرتی ہوئی پشتوگلوکارہ وماڈل لیلیٰ نے کہاہے کہ فن موسیقی کی ترقی کیلئے معیاری کام کرنے کی ضرورت ہے اپنی نئی  پشتوالبم پر کام شروع کردیا ہے جس کیلئے بھر پور محنت کرر ہا ہوں،کیونکہ محنت ہی انسان کو ترقی کی منزل کا راستہ دکھاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ نئی تیارکئے جانیوالے آڈیو،ویڈیو پر مشتمل اس نئے البم میں معروف شعراء کرام کے کلام کو شامل کیاگیاہے۔ امید ہے کہ سننے والوں کویہ پسند آئے گا۔انہوں نے کہاکہ میں کم مگر اچھے کام کو ترجیح دے ر ہی ہوں،کیونکہ میں تعدادکے بجائے معیار کو ترجیح د  یتی ہوں،انہوں نے کہاکہ میں نے محنت کا دامن تھام رکھا ہے اور میرایقین ہے محنت ہی انسان کو ترقی کی منزل دکھاتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ شوبز کی دنیا میں نام عزت اور شہرت کمانے نکلی ہے جبکہ اسے بچپن سے  گلوکاری کا شوق تھا اور اپنی آواز کے جادو سے نہ صرف اپنے مد احوں کا دل جیتنے کی ہر ممکن کوشیشں کریگی بلکہ اپنے صوبے اور ملک کا نام روشن کریگی شوبز کی دنیا میں ماڈل کے طور پر اپنی کیئر ئیر کا آغاز کیا ہے اور اب باقاعدہ طور پر گلوکاری شروع کردی ہے  انہوں نے کہا کہ وہ کسی سے مقابلہ کرنے میدان میں نہیں آئی ہے بلکہ اپنی ہمت اور کام کی وجہ سے پہچانی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ شوبز میں چہرے کی خوبصورتی کو کامیابی کا ضامن ضرور سمجھا جاتا ہے مگر میرے نزدیک انسان کی شخصیت،اخلاق اور کردار اس کی سب سے بڑی علامت ہوتی ہے اور میں  اپنے مدا حوں کو کبھی مایوس نہیں کرونگی۔  لیلیٰ کا کہنا تھا کہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھنا ایک مشکل فیصلہ تھا مگر چیلنج سمجھ کر میں نے اسے قبول کیا ہے اور انشاء اللہ وقت ثابت کردیگا کہ میر افیصلہ صیح تھا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ فلم انڈسٹری کا اچھا دور واپس آرہا ہے،ٹی وی پر کام کرنے سے کبھی انکار نہیں کیا، دل میں بات نہیں رکھتی، منہ پر کہہ دیتی ہوں چاہے کسی کو اچھا لگے یا برا۔ شوبز انڈسٹری کانٹوں کی سیج ہے جہاں ہر قدم سوچ سمجھ کر رکھنا پڑتا ہے، کیونکہ اگر آپ کے چند خیر خواہ ہیں تو اس میں مخالفین بھی ہوتے ہیں جن  کا مقصد ہی آپ کو پریشان کرنا ہوتا ہے۔ مجھے بھی ایسے ہی حالات سے کچھ زیادہ ہی دوچار ہونا پڑا، اب بھی ایسے ہی صورتحال کا سامنا ہے مگر میں گھبرانے کی بجائے مقابلہ کرنا جانتی ہوں۔ لیلیٰ نے کہا کہ میڈیا اور فنکار کا چولی دامن کا ساتھ ہے ہم ایک دوسرے سے الگ نہیں رہ سکتے۔ ٹی وی اور فیشن انڈسٹری پاکستان میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے اس سے بہت سا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں