0

سینئر صحافی عمران ریاض گرفتار

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔ عمران ریاض خان کی سوشل میڈیا ٹیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران ریاض خان کو ایف آئی اے کی ٹیم نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ اس سے قبل سینئر صحافی اور تجزیہ کار عمران ریاض خان نے لاہور ائرپورٹ پر ایف آئی اے کی جانب سے روکے جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میرا موبائل فون اور دیگر سامان قبضے میں لیا جا رہا ہے اور مجھے گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹر میں پاکستان زندہ باد لکھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں