وانا (مانند نیوز) ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے لوئر وزیرستان سب ڈویژن وانا میں پانی کی ذخیرہ اندوزی کیلئے سمال ڈیم بنانے کیلئے 3 مہینے پہلے 500 ملین ( 50 کروڑ) روپے کی منظوری دی ہے لیکن کرپشن کی خاطر خاموشی چھائی ہوئی ہیں ۔
وانا ، ذرائع کے مطابق 3 نومبر 2022 کو سیکرٹری ٹو خیبرپختونخوا حکومت ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین کے زیر نگرانی میں میٹنگ ہوئی ، جسمیں وانا میں سمال ڈیم کی فزیبلٹی کیلئے 16 ملین ( 1.6 کروڑ ) روپے کی منظوری دی گئی ، اور باقی پیسے تعمیراتی کام کیلئے دئیے گئے ، فزیبیلیٹی سے مراد ایری گیشن کے ماہرین /ٹیم اس علاقے میں جہاں پانی کی ذخیرہ اندوزی کیلئے موزوں جگہ ہو ، وہی ٹیم پھر ایسی جگہیں سمال ڈیم کی منظوری کیلئے موزوں قرار دیتے ہیں ۔ جس سے علاقے کے لوگ مستفید ہو سکتے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق کنسلٹینگ ٹیم کو ڈیپارٹمنٹ نے لیسٹ سمال ڈیمز کا لسٹ دیا ہے ، لیکن پھر بھی ٹیم نے کرپشن اور سیاسی سکورنگ کیلئے مختلف بہانے بنا کر جنوبی وزیرستان وانا جانے سے انکاری ہے ، اور ان کا دعوی ہے کہ اس پر ڈیرہ اسماعیل خان سے کام ہو رہا ہے ۔
وانا کونسلرز اتحاد اور سیاسی جماعتوں کے قائدین نے سیکریٹری ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ ، نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا ، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے پرزور مطالبہ کیا کہ کنسلٹینگ ٹیم کو سب ڈویژن وانا بیجھا جائے ، علاقے کے نمائندے ان کے ساتھ ہونگے ۔ اگرچہ علاقے کی ترقی کیلئے ٹیم کو سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کا کام ہے ، اس کے باوجود بھی اس بات کی ہم ایریگیشن ٹیم کو یقین دہانی کراتے ہے کہ لوئر وزیرستان سب ڈویژن وانا میں ابھی امن قائم ہے، ان کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا ۔
وانا کونسلرز اتحاد کے نائب صدر احمد وزیر نے کہا کچھ لوگ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ، اور وہ پشاور سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے پرانے ڈیل کے ذریعے ان لوگوں سے ابھی بھی رابطے میں ہیں ، اور لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔ یہ طرز عمل وزیرستان کے لوگوں کو کسی صورت قابل قبول نہیں ۔
ہمارے علاقے میں پہلے 30 سے 40 گز میں پینے کا صاف پانی میسر تھا لیکن اب سمال ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے یہ سطح 70 سے 80 گز سےنیچے چلی گئی ہے حکومت نے اگر اس مسئلے کی طرف جلد از جلد بھرپور توجہ نہیں دی اور بروقت اقدامات نہ اٹھائیں تو مستقبل قریب میں یہاں پر لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں مندرجہ ذیل جگہوں پر سمال ڈیم وقت کی اہم ضرورت ہے ضلع جنوبی وزیرستان اپر میں مندرجہ ذیل جگہوں پر سمال ڈیم تعمیر کئے جا سکتے ہیں ۔ شکئی ڈیم ، زالئے ڈیم ، راغزائی بیباک ڈیم ، نیزی نرائی سمال ڈیم ، اعظم وزسک سمال ڈیم ، نارائی اوبہ ، کژہ پنگہ سمال ڈیم ، تیارزہ سمال ڈیم ، سلیمان خیل ایریا زرمیلن میں سمال ڈیم تعمیر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔