0

اپر چترال میں 6 دنوں سے جاری برف پوش میدان پر سرمائی کھیلوں کا ٹورنمنٹ اختتام پذیر

چترال (مانند نیوز) ضلع اپر چترال کے محتلف برف پوش میدانوں میں ونٹر سپورٹس یعنی سرمائی کھیلوں کا ٹورنمنٹ نہایت کامیابی کے ساتھ احتتام پذیر ہوا۔ سرمائی کھیلوں کا افتتاحی تقریب پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی مہمان حصوصی تھے جنہوں نے ان کھیلوں کا افتتاح کیا۔ سرمائی کھیلوں کا انعقاد اپر چترال کے مختلف نوعیت کے کھیل کے میدانوں سے منعقد ہوکر ائس ہاکی گراؤنڈ پرواک میں احتتام پذیر ہوئے۔
سرمائی کھیلوں کے احتتامی تقریبات کے موقع پر فدالکریم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال مہمان حصوصی تھے ان کے علاوہ اس موقع پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج، نوید احمد ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، عوامی حلقوں سے تعلق رکھنے والے منتحب ممبران، گلگت بلتستان سے ائے ہوئے کھلاڑی ومہمانان اور کثیر تعداد میں تماشائیوں نے بھی شرکت کی۔ائس ہاکی چمپیئن شپ میں گلگت بلتستان کے ٹیموں نے سبقت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ سرمائی کھیلوں کے ٹورنمنٹ کے دوران برف پوش پہاڑوں سے اڑ کر مقامی پیرا گلائیڈر یعنی چھتری برداروں نے بھی بہترین اڑان کا مظاہرہ کیا جو برف ہی کے میدان پر اترتے تھے۔ٹورنمنٹ کے دوران برف کے میدان پر جیپ ریلی کا مقابلہ بھی ہوا۔
سرمائی کھیلوں کے ٹورنمنٹ کے احتتام پر مہمان خصوصی نے دیگر مہما نوں کے ہمراہ اس ٹورنمنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے ٹیموں میں نقد انعامات اور ٹرافی بھی تقسیم کئے۔سرمائی کھیلوں میں حصوصی طور پر خواتین ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔ شدید سردی کے باوجود زندہ دل لوگوں نے برف کے میدان پر ان کھیلوں سے لطف اٹھایا اور ان کی خون گرمانے کیلئے ساتھ ساتھ میوزیکل بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کررہے تھے تاہم پشاور مسجد میں بم دھماکے کے بعد احتتامی تقریبات نہایت سادگی سے منائے گئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں