0

تعمیراتی کام میں سستی اور ناقص میٹرئل استعمال کرنے والے کے ساتھ کوئی رعایت  نہیں کی جائیگی، محمد علی شاہ خان

سوات (مانند نیوز) سوات نگران صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو محمد علی شاہ خان نے کہاہے کہ تعمیراتی کام میں سستی اور ناقص میٹرئل استعمال کرنے کے والے کے ساتھ کوئی رعایت بھرتی نہیں کی جائیگی، ہسپتال عوام کے لئے تیار کی جارہی ہے جو عوام کا مشترکہ جگہ ہے اور عوام کے لئے اچھی اور معیاری ہسپتال بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سیدو میڈیکل کالج کے دورے کے موقع پرچیف انجینئر اور سی اینڈ ڈبلیوں کے اعلیٰ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سیدومیڈیکل کالج کے چیف ایگزیکٹیو پروفیسر ڈاختر اسرار الحق اور ایم ایس ڈاکٹر ضیا ء اللہ اور دیگر ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ بھی موجود تھے، صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیوں محمد علی شاہ خان نے سیدو میڈیکل کالج کے تمام ڈیپارٹمنٹ کادورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیوں کے چیف انجینئرز اوراعلیٰ حکام سوات میں جاری تعمیراتی کا م کا خود جائزہ لیں اور ناقص میٹرئل کے استعمال سے بازرہے کیونکہ ناقص میٹرئل استعمال کرنے والے کے ساتھ کوئی رعایت بھرتی نہیں کی جائیگی، اس موقع پر انہوں نے سیدو ہسپتال میں مریضوں کی اعادت بھی کی اور ڈاکٹر حضرات کو ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف آسانی سے مل جائے، دورے کے موقع انہوں نے سیدو میڈیکل کالج میں پودالگار کر شجری کاری کا آغازبھی کردیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں