0

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں 5 فروری کو کوہاٹ میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد

کوہاٹ (مانند نیوز)یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں 5 فروری کو ڈسٹرکٹ کونسل ہال کوہاٹ میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنرکوہاٹ فرقان اشرف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ، لاچی، ضلعی محکموں کے سربراہان طلبہ،طالبات اور اساتذہ کے علاوہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا۔ طلباء کی طرف سے تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔تقریب میں پرچم کشائی بھی کی گئی اوربعدمیں ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔مارچ کے شرکاء نے بینرز و پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر بھارتی ظلم و ستم کی عکاسی تھی۔پاکستانی قوم کشمیر کی آزادی کیلئے پرعزم ہے اور ہر فورم پر کشمیری بھائیوں کے حق آزادی کیلئے آواز بلند کی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں