0

بٹ خیلہ،امن بحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہ امن ریلی

بٹ خیلہ (مانند نیوز)بٹ خیلہ میں امن بحالی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکن اور سول سوسائٹی سڑکوں پر نکل آئیں، شرکاء نے ہاتھوں میں سفید جھنڈے، بینرز اور پلے کارڈز اٹھاکر ظفرپارک سے پرانہ بس سٹینڈ تک تین کلومیٹر پیدل مارچ کیا،اور امن بحالی کے لیے نعرے بازی کی، بس سٹینڈ میں جلوس نے جلسہ کی شکل اختیار کی جس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سابق صوبائی وزیر شاہ راز خان، سابق ایم این اے بختیار معانی، اے این پی کے ضلعی صدر اعجاز خان، سابق صوبائی وزیر شکیل خان، جمعیت علماء اسلام کے مولانا عمران ہلالی، مولانا جاوید، مسلم لیگ کے سٹی صدر علی محمد، آل چئیرمین اینڈ کونسلر اتحاد کے صدر پیر عظمت شاہ، پیپلز پارٹی کے مسلم خان، سکندر حیات، ظفرعلی خان، ٹریڈ یونین کے صدر زوار خان، سلطان اور دیگر نے کہا کہ سانحہ پشاور کی تحقیقات کے لیے جی آئی ٹی تشکیل دی جائے، پختونوں کی سرزمین پر مزید بدمادنی برداشت نہیں کرسکتے، ریاستی ادارے امن کی ضامن ہے وہ اپنی ذمہ داری پوری کرکے عوام کو تحفظ فراہم کریں، سانحہ پشاور کے ملزمان کو قوم کے سامنے لایا جائے، حکمران ڈالر کمانے کے لیے خون بہانے کے بجائے معدنیات، انڈسٹریزاور اور قدرتی وسائل کو استعمال میں لائیں، امریکہ اور ائی ایم ایف کی غلامی سے قوم کو نجات دلایا جائے، انہوں نے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں پورے صوبے کے عوام کو سفید جھنڈے تلے جمع کرکے پشاور اور اسلام اباد کا رخ کریں گے، پختون قوم اب بیدار ہوچکا ہے یہ ایکسویں صدر ہے حکمران اور ادارے انہیں مزید بے وقوف نہیں بنائیں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں