0

جماعت اسلامی ملاکنڈ کی طرف سے 15 فروری کو بٹ خیلہ میں امن مارچ ہوگا

بٹ خیلہ (مانند نیوز)  جماعت اسلامی ملاکنڈ کی طرف سے 15 فروری کو بٹ خیلہ میں امن مارچ ہوگا، جس میں تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دی جائیگی، جماعت اسلامی ملاکنڈ کے سیرکٹری اطلاعات خیرا لرحمان کی طرف سے جاری کردہ اخباری بیان کے مطابق جماعت اسلامی ملاکنڈ کا اجلاس ضلعی امیر شہاب حسین کی زیر صدارت میں شوری اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید بختیار معانی، ضلعی جنرل سیکرٹری رضوان اللہ مہمند، نائب امراء ضلع مولانا جمال الدین، ذاکر حسین، ڈپٹی جنرل سیکرٹری توحید خان اتمانی اور دیگر ارکان نے شرکت کی،اجلاس میں تنظیمی امور اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلہ کیاگیا کہ ملک میں امن و آمان کی ابتر صورتحال کے خلاف 15 فروری کوبٹ خیلہ بازار میں امن مارچ ہوگا جس میں تمام مکاتب فکر سے وابستہ افراد کو شرکت کی دعوت دی جائے گی مارچ میں عوام کی بھرپور شرکت کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی اجلاس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بدامنی کی شدید مذمت کی گئی ضلعی امیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت اور موجودہ پی ڈی ایم حکومت کی پالیسیاں ایک ہے صرف چہروں کی تبدیلی آئی ہے دونوں کا ایجنڈا آئی ایم ایف کی غلامی ہیجیسے ہم مسترد کرتے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں