0

سوات کبل کمرے میں گیس لیک،میاں بیوی دم توڑ گئے

سوات  (مانند نیوز)سوات کبل کمرے میں گیس لیک،میاں بیوی دم توڑ گئے،لاشیں کبل ہسپتال منتقل،کبل میں رات کو بختی کرم ولد محمد گل کے گھر میں کمرے کے اندر گیس لیک ہونے سے بختی کرم ولد محمد گل اور ان کی بیوی مسماۃ (ر) بعمر تقریبآ 65/70 سال دم توڑ گئے،گذ شتہ رو ز کبل خاص میں مسمی بخت کرم ولد محمد گل بعمر تقریبآ 65/70 سال اور ان کی بیوی گھر کے کمرے میں محو خواب تھی کہ اس دوران کمرہ گیس لیک ہونے سے بھرگیا جسکے نتیجے میں مسمی بخت کرم ولد محمد گل اور ان کی بیوی (ر) بی بی بعمر تقریبآ 65 سال موقع پر دم توڑ گئے صبح اہل خانہ نے دونوں کی لاشیں کبل کیجولٹی منتقل کردئیے مقامی پولیس کی ٹیم ایس ایچ او شریف اللہ خان کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی تمام ضروری کاروائی کے بعد میاں بیوی کے لاشوں کو گھر منتقل کردیا گیا واقعے پر اہل علاقہ شدید افسردہ دکھائی دے رہی ہے نماز جنازہ کے بعد میاں بیوی کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا جنازہ میں بڑی تعداد سے کبل اور مضافاتی علاقوں کے لوگوں نے شرکت کی اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعائیں کی،علاقے میں پیش آنے والے اس دلخراش واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے گھر کے اندر گیس استعمال کرنے میں احتیاطی تدابیر کے حوالے متعدد پوسٹیں بھی شیئرز کئے گئے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں