0

نگران حکومت اپنے اختیارات سے تجاوز کررہی ہے، عزیز اللہ گران

سوات  (مانند نیوز)سوات پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبرصوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران خان نے کہا ہے کہ نگران حکومت کاکام شفاف انتخابات کاانعقاد ہے، نگران حکومت اپنے اختیارات سے تجاوز کررہی ہے، الیکشن کے تاریخ کااعلان تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت کی خوف کی وجہ سے نہیں کرتے، نگران حکومت اور پی ڈی ایم محمودخان کے ریکارڈ ترقیاتی کاموں اورعوام دوست پالیسیوں سے خائف ہیں، پاکستان تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بناء پر میدان میں اترے گی۔ انشاء اللہ پی ٹی آئی پہلے سے زیادہ اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی، پی ڈی ایم اورمخالف سیاسی قوتوں میں تحریک انصاف کامقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے محمودخان کی قیادت میں صوبہ بھرمیں جوترقیاتی انقلاب برپاکرچکاہے، ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ عوام تحریک انصاف کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، آج بھی لوگوں کی غالب اکثریت تحریک انصاف، عمران خان اورمحمودخان کے ساتھ ہیں، لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر ترقی اورخوشحالی کاسفر جاری رکھنا مقصود ہے تو تحریک انصاف کو ایک بارپھر کامیاب کراناہوگا، انہوں نے کہا کہ محمودخان نے بحیثیت وزارت اعلیٰ یہ ثابت کردیاکہ وہ کھوکھلے نعروں اورجھوٹے وعدوں پریقین نہیں رکھتے۔ محمودخان کو معمار خیبرپختونخوا اورحقیقی عوامی نمائندگی کاحق اداکرنے کااعزاز حاصل ہے۔ محمودخان لوگوں کی دلوں پرحکمرانی کرچکے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے غیورعوام اپنے ہردلعزیز قائد محمودخان جو کہ عمران خان کے حقیقی معنوں میں سپاہی ہیں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں محمودخان کو صوبہ خیبرپختونخوا میں ترقیاتی انقلاب برپاکرنے کامنفرد اعزاز حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سابق حکومت نے اگر ایک طرف ترقیاتی انقلاب برپاکردیاہے، تودوسری طرف تحریک انصاف کے حکومت یں وزیراعلیٰ محمودخان کی عوام دوست پالیسی کو زبردست عوامی پذیرائی حاصل ہوئی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کاکام انتخابی ماحول فراہم کرکے شفاف طریقے سے الیکشن کاانعقاد ہے لیکن آج خیبرپختونخوا کی نگرانی حکومت اپنے اختیارات سے تجاوز کررہی ہے اور الیکشن کے اعلان میں ٹال مٹول سے اسلئے کام لیاجارہاہے کہ ان کو تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت کا خوف ہے۔ انہوں ں ے گورنرخیبرپختونخوا سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری طورپرصوبہ خیبرپختونخوا میں انتخابات کے انعقاد کیلئے تاریخ کااعلان کرتے ہوئے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں